صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی تاریخی کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، محنت اور ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی حاصل کی، جو پوری قوم کے لیے خوشی اور مسرت کا باعث ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی تین ملکی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، محنت اور ٹیم ورک سے کامیابی حاصل کی: صدر زرداری
صدر مملکت کی تین ملکی ون ڈے سیریز میں شریک تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو بھی مبارکباد۔
صدر کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو تین ملکی سیریز کے کامیاب انعقاد اور قومی ٹیم کی فتح پر مبارکباد۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں: صدر
قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ مسرت ہے: صدر مملکت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 31, 2026
صدر زرداری نے سیریز میں شریک تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھی تین ملکی سیریز کے کامیاب انعقاد اور قومی ٹیم کی فتح پر مبارکباد پیش کی۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد دی اور کہا کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین ملکی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی گئی۔
Congratulations, Pakistan! 🇵🇰🏆
A historic victory over Sri Lanka in the Tri-Series Final at Gaddafi Stadium, Lahore!
An outstanding century by Fakhar Zaman, followed by a magnificent partnership between two promising young talents, Arafat Minhas and Hassan Nawaz.
Excellent arrangements and a wonderful display of teamwork and determination.
My felicitations to the players, the coaching staff, the Chairman PCB Mohsin Naqvi and, above all, the millions of passionate fans who stood behind the team.
Wishing Pakistan cricket many more such triumphs.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 31, 2026
وزیراعظم نے فخر زمان کی شاندار سینچری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد 2 باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں، عرفات منہاس اور حسن نواز، کے درمیان بہترین شراکت داری دیکھنے میں آئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ میچ کے بہترین انتظامات کیے گئے، جبکہ قومی ٹیم نے اجتماعی کوشش، عزم اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے بالخصوص ان لاکھوں پُرجوش شائقینِ کرکٹ کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے قومی ٹیم کی بھرپور حمایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی ایسی مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔










