ساڑھے 3 ماہ کا طویل سفر، ایرانی تیل بردار جہاز چین پہنچ گیا

اتوار 1 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ایران کا تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والا ایک آئل ٹینکر ساڑھے 3 ماہ کے سفر کے بعد چین پہنچ گیا ہے۔ ٹینکر ٹریکرز نامی بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ادارے نے سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر جہاز کی چین آمد کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا ادارے البوابہ کے مطابق ایرانی ٹینکر آبنائے ہرمز سے روانہ ہوا تھا اور طویل سفر کے بعد بالآخر چین پہنچا۔ یہ پیشرفت ایران اور امریکا کے درمیان سمندری تجارت اور تیل کی برآمدات پر پابندیوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینکر ٹریکرز نے سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے جہاز کی چین کی بندرگاہ پر موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ 14 جولائی کو امریکی بحری ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد چین پہنچنے والا یہ پہلا ایرانی آئل ٹینکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی انتخابات سے قبل آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کی ایرانی حکمت عملی کیوں؟

رپورٹس کے مطابق ایران کے لیے چین خام تیل کی بڑی منڈی ہے، تاہم امریکی پابندیوں اور بحری نقل و حمل پر عائد پابندیوں کے باعث ایرانی تیل کی ترسیل کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp