آئرلینڈ کی نامور مڈل ڈسٹنس رنر اور یورپی گولڈ میڈلسٹ کیرا میگیان آنتوں کے کینسر کے خلاف طویل جنگ ہارنے کے بعد 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
آئرلینڈ کی مڈل ڈسٹنس رنر اور دو اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے والی کیرا میگیان اتوار کے روز 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ایتھلیٹ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ صبح 6 بجکر 30 منٹ پر کیرا اپنے پیاروں کے نرگس میں کینسر کے خلاف جنگ ہار گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایشین پیرا گیمز میں 3 بار طلائی تمغے جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج یادیو مردہ پائے گئے
میگیان کا یہ انتقال بیلفاسٹ میں اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ شادی کے صرف چند ہفتوں بعد ہوا ہے۔
A race that captures everything Ciara Mageean was as an athlete: the wicked blend of speed and endurance; her immense racing craft; the oceans of courage and class.
But she was an even better person
Thoughts with all her loved ones. May she rest in peace https://t.co/b608UT3Q0B
— Cathal Dennehy (@Cathal_Dennehy) November 1, 2026
انہوں نے جولائی 2025 میں اپنی بیماری کی تشخیص کا انکشاف کیا تھا اور بعد میں یہ بھی بتایا تھا کہ یہ بیماری ایک جدید مرحلے میں پہنچ چکی تھی۔
کھیلوں کی شاندار کارکردگی اور قومی ریکارڈز
شمالی آئرلینڈ کے کاؤنٹی ڈاؤن کے علاقے پورٹا فیر سے تعلق رکھنے والی کیرا نے آئرلینڈ کی سرکردہ مڈل ڈسٹنس رنرز میں اپنا شمار کرایا اور کئی قومی ریکارڈز قائم کیے۔
انہوں نے 2016 کے ریو اولمپکس اور 2021 میں منعقد ہونے والے ٹوکیو گیمز میں آئرلینڈ کی نمائندگی کی۔
A race that captures everything Ciara Mageean was as an athlete: the wicked blend of speed and endurance; her immense racing craft; the oceans of courage and class.
But she was an even better person
Thoughts with all her loved ones. May she rest in peace https://t.co/b608UT3Q0B
— Cathal Dennehy (@Cathal_Dennehy) November 1, 2026
ان کی زندگی کی سب سے بڑی کھیلوں کی کامیابی 2024 میں اس وقت سامنے آئی جب انہوں نے روم میں ہونے والی یورپی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 1500 میٹر کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
تاہم اچیلیز کی چوٹ کی وجہ سے وہ اسی سال پیرس اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکی تھی۔
بیماری کے دوران حوصلہ اور آخری خیالات
میگیان اپنی بیماری کے پورے دورانیے میں انتہائی مثبت رہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ ہر دن میں خوشیاں تلاش کر رہی ہیں۔
تشخیص کے بعد لوگوں کی طرف سے ملنے والی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی تھی۔
جون میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسا کیریئر رکھنے پر بہت شکر گزار ہیں جو بہت سے دوسرے لوگوں کو حاصل نہیں ہو سکا۔
مزید پڑھیں:سائنس فکشن ’اسٹار ٹریک‘ کے نامور امریکی اداکار والٹر کینیگ انتقال کر گئے
میگیان نے 2022 میں 1500 میٹر میں یورپی سلور اور 2016 میں برانز میڈل بھی حاصل کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں اسی ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
آئرلینڈ کی اولمپک فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ ملک نے ایک ہیرو کو کھو دیا ہے۔
شمالی آئرلینڈ کی فرسٹ منسٹر مشعل او نیل نے کہا کہ تمغوں، ریکارڈز اور کھیلوں کے اعزازات سے ہٹ کر کیرا کو ان کی گرم جوشی، جرات اور کردار کی زبردست طاقت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔
آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے کہا کہ وہ میگیان کے وقت سے پہلے انتقال پر گہرا رنجیدہ ہیں۔










