فضا علی کی بیٹی فرال کا برطانوی لہجہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، صارفین کی کڑی تنقید

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ٹی وی میزبان اور سابق اداکارہ فضا علی کی بیٹی فرال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بعد انہیں مصنوعی برطانوی لہجہ اپنانے پر صارفین کی تنقید کا سامنا ہے۔

فضا علی نے حال ہی میں ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی فرال اپنی ایک برطانوی ہم جماعت کے ساتھ موجود ہیں۔ ویڈیو میں فضا علی دونوں بچیوں سے ان کی پسندیدہ ٹیچر کے بارے میں سوال کرتی ہیں۔

ویڈیو میں فرال کی برطانوی دوست مختصر اور سادہ انداز میں اپنی پسندیدہ ٹیچر کے بارے میں بتاتی ہیں جبکہ فرال نسبتاً بلند آواز میں تفصیلی جواب دیتی ہیں۔ اس دوران ان کے برطانوی لہجے میں بات کرنے کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے فرال کے لہجے کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ دوسری بچی زیادہ مہذب اور پرسکون دکھائی دیتی ہے جبکہ فرال غیر ضروری طور پر زیادہ ردعمل دے رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ حقیقی برطانوی بچی زیادہ شائستہ اور مہذب ہے جبکہ اس کی نقل کرنے والی بچی ضرورت سے زیادہ بناوٹ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ جو لوگ حال ہی میں برطانیہ منتقل ہوتے ہیں وہ مقامی لوگوں جیسا لہجہ اپنانے کی کوشش کرتے ہیں جیسے وہ وہیں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے ہوں تاہم انہیں پہلے اخلاقیات اور شہری آداب کا خیال رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کی معافی قبول نہیں‘، فضا علی کی معذرت پر صارفین برہم، متنازع ویڈیو پر سخت ردعمل

اسی طرح ایک اور صارف نے فرال کے انداز کو ان کی والدہ فضا علی کے اندازِ گفتگو سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے حد سے زیادہ مبالغہ آمیز قرار دیا۔

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کو بھی بچیوں سے گفتگو کے دوران اپنے لہجے، اندازِ بیان اور غیر معمولی طرزِ گفتگو پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ فضا علی نے 2026 میں اعجاز خان سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور اپنی بیٹی فرال کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں انہوں نے فرال کو ایک مقامی اسکول میں داخل کروایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرا نائٹلی کی ’بلیک ڈووز‘ کا دوسرا سیزن، جاسوسی، ایکشن اور مزاح کا نیا امتزاج

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا