’آپ کی معافی قبول نہیں‘، فضا علی کی معذرت پر صارفین برہم، متنازع ویڈیو پر سخت ردعمل

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی نے اپنے شوہر کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت پر ہونے والی تنقید کے بعد مارننگ شو میں معافی مانگ لی ہے۔

اپنے پروگرام میں فضا علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ان کے اہل خانہ کو پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا تاہم پروگرام کا ایک خاص حصہ ناظرین کو ناگوار گزرا جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر تنقید سے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ساری حدیں پار کر دیں‘، فضا علی کی شوہر کے ساتھ لائیو شو میں عجیب و غریب حرکتیں، صارفین برہم

ان کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہے کہ خوشی اور جذبات کا اظہار موقع اور مقام کی مناسبت سے ہونا چاہیے تھا تو اس پر میں اور میری پوری ٹیم آپ سے معذرت کرتے ہیں اور اس پر ہمیں کوئی عار نہیں ہے۔ امید ہے آپ اس معذرت کو قبول کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 24 News HD (@24newshd.pk)

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس معذرت کو ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان ریٹنگ کے حصول کے لیے متنازعہ حرکات کا سہارا لیتے ہیں اور بعد ازاں معذرت کر لیتے ہیں جبکہ کچھ افراد نے اس معذرت کو محض رسمی کارروائی قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ ہمیں آپ کی معافی قبول نہیں، ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اب یہ ڈرامے بند کریں۔ خرم نامی صارف نے کہا کہ ان کو ابھی بھی شرم نہیں آ رہی۔ جبکہ کئی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں احساس ہوا لیکن پھر انہوں نے ہر ویڈیو میں یہی حرکت کرنا شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: لائیو شو میں فضا علی کی غیر اخلاقی حرکت پر پیمرا نے ایکشن لےلیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک لائیو شو کے دوران فضا علی کے شوہر انہیں کندھوں پر اٹھا لیا۔ اس منظر کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی اور پیمرا سے ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

جس کے بعد پیمرا نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ چینل سے وضاحت طلب کر لی۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹرز کو مواد کی نشریات کے دوران پیشہ ورانہ معیار اور اخلاقی ضابطوں کی مکمل پابندی یقینی بنانی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے لیے ایئر ایمبولینس سمیت 11 بڑے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

فاطمہ ثنا کی کیپٹن اننگز: پاکستان کا تیسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو 224 رنز کا ہدف، ایک اور کلین سوئپ کی تیاری

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز