اسلام آباد پولیس کے سیکیورٹی انتظامات، گیری کرسٹن نے سائیکلنگ سے لطف اٹھایا

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے معروف کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان کے دورے کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورت اور سرسبز شاہراہوں پر سائیکلنگ کی اور شہر کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے ان کی حفاظت کے لیے ضروری سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا، سابق کوچ گیری کرسٹن نے بتادیا

گیری کرسٹن سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر تھے، جہاں سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سہ فریقی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان آئی تھیں۔

اسلام آباد پولیس نے گیری کرسٹن کی سائیکلنگ کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے تاکہ وہ بلاخوف و خطر وفاقی دارالحکومت کی خوبصورت شاہراہوں اور پُرسکون ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اسلام آباد اپنی سرسبز پہاڑیوں، کشادہ سڑکوں اور قدرتی مناظر کے باعث ملکی و غیر ملکی مہمانوں کے لیے خصوصی کشش رکھتا ہے۔ شہر کا خوشگوار ماحول اور خوبصورت راستے سائیکلنگ سمیت مختلف تفریحی سرگرمیوں کے لیے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کو شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کے لیے محفوظ اور خوشگوار شہر بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس کی جانب سے مہمانوں کی نقل و حرکت اور تفریحی سرگرمیوں کے دوران بھی ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp