معمر رانا کی ازدواجی زندگی کا خاتمہ، فیملی کورٹ کا خلع کی درخواست پر فیصلہ

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکار اور فلم ساز معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر رانا نے عدالت سے خلع حاصل کرلی، جس کے بعد دونوں کی ازدواجی زندگی قانونی طور پر ختم ہوگئی ہے۔

لاہور کی فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے 29 اکتوبر کو مہناز معمر رانا کی درخواست منظور کرتے ہوئے نکاح ختم کرنے کا فیصلہ سنایا۔

مہناز نے رواں سال 22 جون کو خلع کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ اور ان کی بیٹیاں گزشتہ 2 دہائیوں سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معمر رانا نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، عدالتی دستاویزات سے متعلق اہم انکشاف

جبکہ شوہر کی جانب سے مالی معاونت نہ ملنے کے باعث گھر کے تمام اخراجات بھی وہ خود برداشت کر رہی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ مہناز اور ان کے اہل خانہ نے معمر رانا کے رویے میں بہتری لانے کے لیے متعدد کوششیں کیں، تاہم اداکار نے اپنی مبینہ لت کے علاج سے انکار کیا اور غصے میں پرتشدد رویہ اختیار کرنے کا سلسلہ بھی ترک نہیں کیا۔

خلع کی درخواست میں معمر رانا کی جانب سے اہلیہ اور بیٹیوں پر مبینہ جسمانی اور ذہنی تشدد کو بھی ازدواجی تعلق ختم کرنے کی وجوہات میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’جو مرضی کہتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا‘، معمر رانا کا متنازع ویڈیو پر ردعمل

مہناز نے اپنی ایک بیٹی کو بطور گواہ بھی پیش کیا تھا۔

اس سے قبل معاملے کو متبادل طریقہ کار برائے تنازعات کے حل کے تحت باہمی رضامندی سے حل کرنے کے لیے دونوں فریقین کو ثالثی کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

لاہور کے اے ڈی آر سینٹر 3 کی جانب سے جاری خط کے مطابق معمر رانا ثالثی کے لیے پیش ہوئے، تاہم مہناز نے اس عمل میں شرکت سے انکار کردیا، جس کے بعد معاملہ دوبارہ عدالت کو بھیج دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرا نائٹلی کی ’بلیک ڈووز‘ کا دوسرا سیزن، جاسوسی، ایکشن اور مزاح کا نیا امتزاج

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا