معمر رانا نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، عدالتی دستاویزات سے متعلق اہم انکشاف

بدھ 14 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق طلاق کی افواہوں پر گفتگو کرتے ہوئے شادی بچانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے عدالت کی بعض دستاویزات پر دستخط کیے ہیں، تاہم ان کے بقول انہیں ان دستاویزات کی اصل تفصیلات کا علم نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

معمر رانا کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی اپنی ازدواجی زندگی کو بچانا چاہتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے رشتے کا خاتمہ نہیں چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ اختلافات دور ہوں اور ان کی شادی برقرار رہے۔

اداکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کی ازدواجی زندگی برقرار رہے اور وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار زندگی گزاریں۔ دوسری جانب بعض صارفین نے معمر رانا کی ازدواجی مشکلات کو ان کی مبینہ نشے کی لت سے جوڑتے ہوئے تبصرے کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp