اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، الیکشن کمیشن کا اعلان

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے انتخابی تیاریوں اور اب تک کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بریفنگ سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے دی، جس میں چیف الیکشن کمشنر کو اسلام آباد کے بلدیاتی نظام، مختلف نشستوں پر انتخابات کے طریقہ کار، اب تک کیے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ انتخابات کے لیے تمام انتخابی مٹیریل کی خریداری کا عمل مکمل ہوچکا ہے، جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

اس سلسلے میں سیکریٹری وزارت داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ضروری انتخابی انتظامات کے حوالے سے خطوط بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے تیار ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اب تک کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ 10 نومبر 2026 بروز منگل الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس طلب کیا جائے۔

مزید پڑھیں: بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی جاسکتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو مدعو کیا جائے گا، جہاں وہ الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی پلان اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس کا مقصد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے پُرامن اور منظم انعقاد کے لیے انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرا نائٹلی کی ’بلیک ڈووز‘ کا دوسرا سیزن، جاسوسی، ایکشن اور مزاح کا نیا امتزاج

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا