عمران خان اور بشریٰ بی بی سے بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات، قانونی امور پر اہم ہدایات مل گئیں

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی ہے، جس کے دوران دونوں نے اپنی صحت، جیل میں موجودہ حالات اور زیر سماعت مقدمات سے متعلق گفتگو کی۔

بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق انہیں طویل عرصے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت ملی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے ان کی ملاقات 7 ماہ جبکہ بشریٰ بی بی سے 11 ماہ کے وقفے کے بعد ہوئی۔

اپنے بیان میں سلمان صفدر نے کہاکہ متعدد بار درخواستیں اور گزارشات کرنے کے بعد اڈیالہ جیل انتظامیہ نے آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے ملاقات کا انتظام کیا، جو تقریباً 40 منٹ جاری رہی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت اور جیل میں قیام کے حالات سے آگاہ کیا، جبکہ مختلف مقدمات اور قانونی معاملات کے حوالے سے نئی ہدایات بھی دیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے مختص 40 منٹ کا وقت تمام مقدمات اور قانونی امور پر تفصیلی مشاورت کے لیے ناکافی تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp