عوام کے لیے ریلیف، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 76 پیسے سستا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 395 روپے 20 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp