قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ریجن کے کپتان محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری کی بدولت پشاور نے قائداعظم ٹرافی 2026-27 کے ابتدائی راؤنڈ کے میچ میں فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز 503 رنز پر 4 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی، جواب میں فیصل آباد نے دوسرے دن کے اختتام پر 2 وکٹوں پر 118 رنز بنالیے۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز پشاور نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 3 وکٹوں پر 306 رنز سے دوبارہ شروع کی اور 115.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر 503 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔

رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری

کپتان محمد رضوان نے 252 گیندوں پر 200 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 35 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ نجیب خان نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 226 گیندوں پر 133 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 20 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

نوجوان بلے باز محمد حارث نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 69 گیندوں پر 70 رنز اسکور کیے، جس میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

پشاور نے پہلے روز بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے ابتدائی نقصان اٹھانا پڑا اور اوپنر اصرار اللہ صرف 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 11 رنز تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم ٹرافی  : بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی آمنے سامنے ہوں گے

اس کے بعد نبی گل اور معاذ صداقت نے دوسری وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت قائم کی۔ معاذ صداقت 29 رنز بناکر مدثر ذنیر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ نبی گل نے نجیب خان کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے، تاہم وہ 93 گیندوں پر 48 رنز بناکر اسد رضا کا شکار بن گئے۔

127 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد محمد رضوان کریز پر آئے اور نجیب خان کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 179 رنز کی فیصلہ کن شراکت قائم کی۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی سینچریاں مکمل کیں۔ فیصل آباد کی جانب سے اسد رضا اور مدثر ذنیر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

فیصل آباد کے 2 کھلاڑی آؤٹ، 385 رنز کا خسارہ

503 رنز کے جواب میں فیصل آباد نے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک 35.2 اوورز میں 2 وکٹوں پر 118 رنز بنالیے تھے اور اسے پشاور کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 385 رنز درکار ہیں۔

عاصم علی ناصر 49 گیندوں پر 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے، جبکہ عتیق الرحمٰن نے 33 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔

فیصل آباد کے اوپنرز فہام الحق 31 اور سمیر ثاقب 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ فہام نے 57 گیندوں پر 5 چوکے جبکہ سمیر نے 74 گیندوں پر 4 چوکے لگائے۔

کراچی بلیوز کو سیالکوٹ پر 39 رنز کی برتری

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی ریجن بلیوز نے سیالکوٹ ریجن کے خلاف پہلی اننگز میں 39 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

سیالکوٹ کے پہلی اننگز کے 241 رنز کے جواب میں کراچی بلیوز کی ٹیم 75.4 اوورز میں 280 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ وکٹ کیپر بلے باز غازی غوری نے 124 گیندوں پر 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 14 چوکے شامل تھے۔

رمیز عزیز 79 گیندوں پر 49 رنز بناکر نصف سینچری مکمل نہ کرسکے، جبکہ اوپنر عبدالباسط نے 78 گیندوں پر 37 اور دانش عزیز نے 59 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

سیالکوٹ کی جانب سے اطہر محمود نے 72 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی اور حمزہ نذر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عماد بٹ اور احمد حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم ٹرافی 2025، کراچی بلیوز نے سیالکوٹ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

اس سے قبل کراچی بلیوز کے کپتان رمیز عزیز کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور ان کی ٹیم نے سیالکوٹ کو 79.1 اوورز میں 241 رنز پر آؤٹ کردیا تھا۔ سیالکوٹ کی جانب سے محمد حریرہ نے 143 گیندوں پر 117 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

احمد حسن 127 گیندوں پر 43 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جبکہ حمزہ نذر نے 24 رنز بنائے۔ کراچی بلیوز کی جانب سے عمر نے صرف 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد اصغر درانی نے 3 اور دانش عزیز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیالکوٹ نے دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 2.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 13 رنز بنالیے تھے اور اسے پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 26 رنز درکار تھے۔ محمد حریرہ 3 اور حمزہ شیراز 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

فاٹا ریجن کو لاہور وائٹس پر 150 رنز کی مجموعی برتری

اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں فاٹا ریجن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ریجن وائٹس کے خلاف اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

فاٹا ریجن نے پہلی اننگز میں 84.1 اوورز میں 362 رنز بنائے۔ فواد ارشد نے 190 گیندوں پر 115 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 17 چوکے شامل تھے۔ ریحان آفریدی نے 92 گیندوں پر 69 رنز بنائے، جبکہ سلمان خان 33، محمد فاروق 32، محمد عثمان اور محمد وسیم خان 29، 29 اور شاہین آفریدی 25 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

لاہور وائٹس کی جانب سے حماد نے 97 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز

جواب میں لاہور وائٹس کی ٹیم 49.2 اوورز میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پہلی اننگز میں 128 رنز کے خسارے کا شکار ہوئی۔ کپتان عامر جمال نے 63 گیندوں پر 74 رنز بنائے، جس میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، جبکہ علی زریاب آصف نے 76 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے۔

محمد فائق نے 33 گیندوں پر 26 اور بابر اعظم نے 40 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ فاٹا کی جانب سے شاہین آفریدی اور آفاق آفریدی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، شاہد عزیز نے 2 جبکہ فواد ارشد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

فاٹا ریجن نے دوسری اننگز میں دن کے اختتام تک 8 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 22 رنز بنالیے تھے اور اس کی مجموعی برتری 150 رنز ہوگئی تھی۔ محمد عثمان 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے، جبکہ سراج الدین نے ابھی کھاتہ نہیں کھولا تھا۔ محمد فاروق 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ملتان ریجن کو اسلام آباد کے خلاف برتری حاصل

راولپنڈی کے شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان ریجن نے عمران رفیق اور شرون سراج کی نصف سینچریوں کی بدولت اسلام آباد ریجن کے خلاف اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔

ملتان نے دوسرے دن کے اختتام تک 70 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنالیے تھے اور اسے پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری حاصل تھی۔ عمران رفیق 173 گیندوں پر 93 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے، ان کی اننگز میں 12 چوکے شامل تھے، جبکہ عامر یامین 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

شرون سراج نے 91 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 16 چوکے شامل تھے، جبکہ اوپنر عزیر ممتاز نے 110 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

اسلام آباد کی جانب سے محمد موسیٰ نے 31 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، علی عمران نے 2 جبکہ کلیم دل اور محمد قاصر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان کے کپتان امام الحق کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور اسلام آباد کی ٹیم 74.3 اوورز میں 215 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ملتان کی جانب سے محمد شان اور محمد شہزاد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، عامر یامین نے 2 جبکہ محمد حسن حفیظ اور موہیر سعید نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد کی جانب سے محمد حماد خان نے 88 گیندوں پر 50 رنز بناکر مزاحمت کی۔ انہوں نے پانچویں وکٹ کے لیے سرمد بھٹی کے ساتھ 78 رنز کی شراکت قائم کی، جنہوں نے 103 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے سدیس الفت نے بھی 63 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

غزہ میں زخمیوں کا علاج کرنے والے سرجن آدم حموی امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا