’آپ کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں‘، امریکا کے پہلے مسلمان سینیٹر عبدل السید نے اردو بول کر شرکا کو حیران کردیا

جمعرات 5 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 امریکی سینیٹ میں خطاب کے دوران عبدل السید نے اردو زبان میں جملہ ادا کرکے شرکاء کو حیران کردیا۔

اپنے خطاب میں عبدل السید نے بتایا کہ بہت سے لوگ ان کے خاندان سے واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ ان کی اہلیہ کا تعلق برصغیر سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے معلوم نہیں تھا کہ ان کی اہلیہ کرناٹک کے جنوب مغربی ساحلی علاقے کی ایک غیر معروف مقامی زبان بولتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ دوستوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں اردو کے چند الفاظ سکھائے جائیں تاکہ وہ اپنی اہلیہ کو متاثر کرسکیں۔

عبدل السید کے مطابق ان کے دوستوں نے انہیں اردو کا جملہ ’آپ کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں‘ سکھایا جو انہوں نے اپنے خطاب کے دوران دہرایا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں اردو زبان میں بس یہی چند الفاظ آتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp