عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6500 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 6500 روپے کمی کے بعد 429136 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 5573 روپے کم ہو کر 367914 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 65 ڈالر کمی کے بعد 4100 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔










