بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور قید تنہائی کے باعث ان کا بلڈ پریشر 192 تک پہنچ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنیں اس وقت جیل میں ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔
مشعال یوسفزئی کے مطابق عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق کیس 4 ہفتے گزرنے کے باوجود تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل سے عمران خان کی صحت سے متعلق معلومات ملی ہیں، جن کے مطابق قید تنہائی کے باعث ان کا بلڈ پریشر 192 تک پہنچ جاتا ہے۔
سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔










