پاکستان اور سوڈان کا سیکیورٹی اور سائبر کرائم سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہفتہ 7 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سوڈان نے سیکیورٹی، داخلی امور، پولیس ٹریننگ، ادارہ جاتی تعاون، نادرا اور سائبر کرائم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان سائبر کرائم کے شعبے میں تعاون کی خاطر جلد باضابطہ معاہدے پر دستخط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ اہم پیشرفت اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی کی ملاقات کے دوران سامنے آئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات ہوئے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس اور نادرا کا کردار

مذاکرات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوڈان میں قیامِ امن اور تعمیرِ نو کے عمل میں پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے نادرا کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ سوڈان میں نادرا کی مدد سے اب تک 3 کروڑ 60 لاکھ شہریت کارڈز، 90 لاکھ قومی شناختی کارڈز، 1 کروڑ 80 لاکھ پیدائشی سرٹیفکیٹس اور 5 لاکھ ڈیتھ سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سول رجسٹریشن اور نادرا کے سسٹم میں آئندہ بھی پاکستان مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

عوامی مسائل اور پولیس ٹریننگ پر اہم فیصلوں

سوڈانی وزیر داخلہ کے استفسار پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں مقیم شادی شدہ سوڈانی خواتین کے درپیش ویزا مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس کے علاوہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سوڈانی پولیس افسران کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور سوڈانی شہری پاکستان میں معیاری طبی سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں صحت کے شعبے میں تمام تر ممکنہ آسانیاں دی جائیں گی۔

سوڈانی وزیر داخلہ کا ردِعمل

سوڈانی وزیر داخلہ نے پاکستان کے تجربات بالخصوص سائبر کرائم کے شعبے میں پاکستان کی مہارت سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’پاکستان ہمارا برادر ملک ہے اور ہم اس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔‘ انہوں نے پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی مدد پر وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کی سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اے این ایف، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، کمانڈنٹ این پی اے، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، چیئرمین سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی سینیٹ انتخاب میں ووٹ تقسیم کرنے کا مبینہ کھیل، ایف بی آئی نے تحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد میں کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت، متبادل راستوں کا اعلان

پاکستان کا اقوامِ متحدہ سے امن مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 6 نکاتی اصلاحاتی فارمولے اور بجٹ کی منصفانہ فراہمی کا مطالبہ

لڑکیوں کو حقیقی زندگی میں ’ابوبکر‘ چاہیے تو بیٹوں کی تربیت بھی ایسی کرنا ہوگی، سعدیہ امام

پی ایل ایل نے ایل این جی خریداری کے لیے بولیاں جمع کرانے کی تاریخ میں 4 روز کی توسیع کر دی

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟