شہزادہ ہیری کی سسرالی فیملی میں نیا تنازع، میگھن مارکل کے والد سنگین الزامات کے تحت گرفتار

ہفتہ 7 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شاہی خاندان کی بہو اور ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد رکھنے کے الزام میں امریکی عدالت میں پیش ہوگئے۔ 82 سالہ تھامس مارکل کو وفاقی حکام نے گرفتار کیا تھا، جب کہ عدالت نے انہیں فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ تک محدود رہنے اور الیکٹرانک نگرانی کا حکم دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق تھامس مارکل پر بچوں کی قابل اعتراض تصاویر رکھنے کا ایک وفاقی الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایف بی آئی نے لاس اینجلس کے علاقے میں ان کے زیر استعمال 2 اسٹوریج یونٹس کی تلاشی کے بعد انہیں گرفتار کیا۔ یہ یونٹس انہوں نے تقریباً 20 برس سے کرائے پر لے رکھے تھے۔

عدالت میں سماعت تقریباً 30 منٹ جاری رہی، جہاں وفاقی استغاثہ نے الزامات کی تفصیلات پیش کیں۔ تھامس مارکل کو وہیل چیئر پر عدالت لایا گیا اور 2 امریکی مارشل ان کے ہمراہ تھے۔ سماعت کے دوران ان سے جرم قبول کرنے یا مسترد کرنے کا بیان نہیں لیا گیا، جب کہ اگلی عدالتی کارروائی کی تاریخ کیلیفورنیا میں مقرر کی جائے گی۔

ایف بی آئی کے مطابق اسٹوریج یونٹس سے تقریباً 78 اشیا قبضے میں لی گئیں، جن میں فلمی نیگیٹو، سلائیڈز اور کتابیں شامل ہیں۔ حکام کا الزام ہے کہ ان میں بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد موجود تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ 2 تصاویر میں موجود شخص کی شناخت تھامس مارکل کے طور پر کی گئی ہے، تاہم ان الزامات کا عدالتی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے کہا کہ بچوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ادارہ دستیاب تمام وسائل استعمال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی شاہی خاندان کو شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پر اعتماد نہیں، شاہی ماہرین کا دعویٰ

تھامس مارکل اس سے قبل ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’بیمار ذہنوں کے جھوٹے الزامات‘ قرار دے چکے ہیں۔ ان کی بیٹی میگھن مارکل اور ان کے شوہر شہزادہ ہیری نے گرفتاری پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم میگھن نے گزشتہ ماہ سامنے آنے والے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ہمدردیاں کسی بھی ممکنہ متاثرہ بچے کے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی سینیٹ انتخاب میں ووٹ تقسیم کرنے کا مبینہ کھیل، ایف بی آئی نے تحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد میں کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت، متبادل راستوں کا اعلان

پاکستان کا اقوامِ متحدہ سے امن مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 6 نکاتی اصلاحاتی فارمولے اور بجٹ کی منصفانہ فراہمی کا مطالبہ

لڑکیوں کو حقیقی زندگی میں ’ابوبکر‘ چاہیے تو بیٹوں کی تربیت بھی ایسی کرنا ہوگی، سعدیہ امام

پی ایل ایل نے ایل این جی خریداری کے لیے بولیاں جمع کرانے کی تاریخ میں 4 روز کی توسیع کر دی

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟