لڑکیوں کو حقیقی زندگی میں ’ابوبکر‘ چاہیے تو بیٹوں کی تربیت بھی ایسی کرنا ہوگی، سعدیہ امام

ہفتہ 7 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام نے لڑکیوں کی جانب سے حقیقی زندگی میں ڈرامے کے کردار ’ابوبکر‘ جیسے شریکِ حیات کی خواہش پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لڑکیاں اپنی زندگی میں ابوبکر جیسا شخص چاہتی ہیں تو مستقبل کی ماؤں کو بھی اپنے بیٹوں کی ایسی ہی تربیت کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:’بے شک اللہ جسے چاہے ہدایت دیتا ہے‘،’درِ نجات‘ میں زریاب کے کردار میں تبدیلی پر سوشل میڈیا پر تبصرے

سعدیہ امام نے نجی ٹیلیویژن کے مارننگ شو میں شرکت کی، اور اس دوران میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آج کل لڑکیوں میں ابوبکر جیسا شخص پانے کا رجحان خاصا مقبول ہوگیا ہے اور وہ اکثر سوال کرتی ہیں کہ حقیقی زندگی میں ابوبکر جیسا شخص کیوں نہیں ملتا؟

سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ ابوبکر جیسا بننے کے لیے مردوں کی ایسی ہی تربیت اور پرورش ضروری ہے۔ مستقبل کی ماؤں کو سمجھنا چاہیے کہ انہیں اپنے بیٹوں کی اچھی تربیت پر توجہ دینی ہوگی۔ ہم سب کو بچوں کی پرورش کو اہمیت دینا ہوگی تاکہ آنے والی نسل کی لڑکیوں کو بھی اپنی زندگی میں ابوبکر جیسے اچھے شریکِ حیات مل سکیں۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے بھی گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ڈراما ’درِ نجات‘ تو بہت دیر سے بنایا گیا، اسے بہت پہلے آنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ سعدیہ امام پاکستان کی معروف ٹی وی اداکاراؤں اور میزبانوں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں ’سنگھار‘، ’پہلی بارش‘، ’رانی بیٹی‘، ’صرف ایک بار‘، ’اجازت‘، ’بلقیس کاؤر‘ اور ’میرا نصیب‘ شامل ہیں۔ اداکارہ نے 2012 میں شادی کی اور بعد ازاں اپنے شوہر عدنان کے ساتھ جرمنی منتقل ہوگئیں۔ ان کی ایک بیٹی میروب بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں توانائی کا بڑا بریک تھرو: 20 سال بعد سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا سفر شروع

امریکی سینیٹ انتخاب میں ووٹ تقسیم کرنے کا مبینہ کھیل، ایف بی آئی نے تحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد میں کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت، متبادل راستوں کا اعلان

پاکستان کا اقوامِ متحدہ سے امن مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 6 نکاتی اصلاحاتی فارمولے اور بجٹ کی منصفانہ فراہمی کا مطالبہ

پی ایل ایل نے ایل این جی خریداری کے لیے بولیاں جمع کرانے کی تاریخ میں 4 روز کی توسیع کر دی

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟