حمزہ علی کی پیدائش پر بڑی بہن نے ان کے ساتھ کیا کیا؟

پیر 10 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی جو آج کل سوشل میڈیا پر جلدی امراض اور ان سے بچنے کے طریقہ کار بتانے کی ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں، کہتی ہیں کہ حمزہ مجھ سے 9 سال چھوٹا ہے جب وہ پیدا ہوا تو میں اسکو لے کر پورے اسپتال میں بھاگی اور ہر کمرے میں جا کر لوگوں کو بتاتی رہی کہ دیکھو میرا بھائی پیدا ہوا ہے۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے ایک ویب ٹی وہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ حمزہ علی عباسی کو میں نے اپنے بچوں کی طرح پالا ہے چونکہ وہ مجھ سے 9 سال چھوٹا تھا میں نے اسکے ڈائپرز بھی بدلے ہیں، میں آج اسکو یہی کہتی ہوں کہ حمزہ تم میرا پہلا پیار ہو۔

فضیلہ عباسی نے کہاکہ اللہ آج حمزہ کو بہت کامیابی دی ہے اور اسکی کامیابی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے بلکہ فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں اسکی بہن ہوں، وہ بھی مجھ سے اسی طرح پیار کرتا ہے اور عزت دیتاہے، ہمیشہ بڑی بہن اور ماں کا درجہ دیتا ہے۔

انکا کہنا تھاکہ میں نے حمزہ کا نام اسکے پیدا ہونے سے پہلے ہی رکھ لیا تھا، بچپن میں وہ بہت موٹا ہوا کرتا تھا  اسکی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اسکے گردے کام نہیں کرتے تھے، کافی علاج کے بعد وہ ٹھیک ہوا اور اللہ نے اسکو ایک نئی زندگی عطا کی۔

انہوں نے کہاکہ حمزہ ایک بہت اچھا انسان ہے بچپن سے ہی ایماندار اور نرم دل انسان ہے، اسکو اداکاری کا اس قدر شوق تھاکہ کارٹونز کی نقلیں اتارتا تھا، نقلی تلوار پکڑ کر مختلف کیرکٹرز کا روپ دھار لیتا تھا۔

انہوں نے بتایاکہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب ہم امریکا میں رہتے تھے اس وقت مشہور امریکی برانڈ رالف لورین کا ایک ایونٹ ہوا جس میں حمزہ کو میں نے ماڈلنگ کے لیے انرول کروایا تو یہ اپنے موٹاپے کی وجہ سے شرما گیا اور کہتا تھاکہ ’آپی‘ میں نہیں کر سکتا جس پر میں نے اسکو موٹیویٹ کیا جس کے بعد اسکی سیلکشن بھی ہو گئی۔

ڈاکٹر فضیلہ نے مزید کہاکہ حمزہ نے ثابت کرکے دکھایا کہ وہ یہ کام کر سکتا ہے، جس پر مجھے آج بھی فخر ہے کہ جو کام میں نے اس کے لیے چنا تھا اس میں اسکی آج ایک پہچان ہے اور اسکا اپنا ایک مقام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp