سپریم کورٹ: پی ٹی آئی پر پابندی کی عون چوہدری کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس

پیر 10 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے لیے عون چوہدری کی دائر درخواست کواعتراضات لگا کر واپس کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا ہے کہ عون چوہدری کی درخواست میں واضح نہیں ہے کہ جماعت پر پابندی 184/3 کے زمرے میں کیسے آتی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس نے یہ بھی اعتراض عائد کیا ہے کہ عون چوہدری کی درخواست میں واضح نہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی مفادِ عامہ کا معاملہ کیسے ہے۔

عون چوہدری کی درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ عون چوہدری نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ہے، اس معاملے پر آرٹیکل 248 کے تحت وزیرِ اعظم اور وزیر دفاع کو فریق نہیں بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے