’خیبر پختونخوا کی حکومت حلوہ نہیں‘، ایمل ولی کا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل

پیر 10 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت حلوہ نہیں جو ہر کوئی کھائے۔

مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ‏حکومتوں کے بھوکے اور بھکاری نہیں، میں نے کسی بزرگ کی بڑی کرپشن کی بات نہیں کی۔ ‏پختونخوا میں مذہب کے نام پر جو من و سلویٰ جاری ہے، ابھی اس کا ذکر بھی نہیں کیا۔

ایمل ولی نے کہا کہ ‏میں نے صرف گورنر کی بات کی، قوم کو پتہ ہے کہ وہ مولانا اور ان کی پارٹی کے لیے شرم کا باعث بن چکا ہے۔ ‏خود کا کِیا دوسروں پر ڈالنا آسان ہے، اپنے سمدھی اور فیصلوں کو اپنانے کی ہمت پیدا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ غلام علی کی حمایت کرنا میری بڑی غلطی ہے اور اسے تسلیم کرتا ہوں۔ معلوم نہیں تھا کہ یہ کیسا شخص ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ میں سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کر رہا ہوں، جو الزام لگایا گیا ہے ہمت پیدا کر کے اسے ثابت بھی کریں، ہم نے منہ کھولا تو کچھ نہیں بچے گا۔ ️آپ نے غلام احمدبلور پر بھی جے یو آئی میں شمولیت کے لیے جرگہ کیا لیکن ان کا جواب سن کر آپ کی حالت دیکھنے کے لائق تھی۔

اے این پی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دین کا لباس اوڑھے آپ نے ملک کا جو حشر کیا ایک دن اس کا جواب دینا ہوگا۔ آپ کی حکومت ایم ایم اے (ملا ملٹری الائنس) کی صورت میں ہی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، زیادہ تر امیدواران نامزد ہو چکے ہیں۔ الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا، اے این پی کسی بیساکھی کی محتاج نہیں، عوام ہماری طاقت ہے اور رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر 2 گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، دہشتگردی کا مقدمہ درج

’گھر اور گاڑی دو، پھر ملوں گی‘، سابق ایم پی اے میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو لیک

یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا، رانا ثنا اللہ

یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا، رانا مشہود احمد خان

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 2,300 پوائنٹس سے زائد اضافہ

ویڈیو

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے