فواد چوہدری اور کون سے رہنما یوٹیوب شو کریں گے؟

منگل 11 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما پاکستان استحکام پارٹی فواد چوہدری اب یوٹیوب شو کریں گے جب کہ ذرائع کا دعوٰی ہے کہ اسی یو ٹیوب چینل پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کوکنگ شو کرتے ہوئے نئے روپ میں نظر آئیں گے۔

وی نیوز کے رابطہ کرنے پر تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک یوٹیوب پلیٹ فارم کا حصہ بنیں گے، جس کا آغاز آئندہ ماہ اگست میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ دیگر  نامور سیاستدان بھی اس یوٹیوب چینل پر شوز کریں گے، جن میں سابق لیگی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سابق وزیر مملکت محسن شاہنواز رانجھا، وزیر مملکت مصدق ملک اور مصطفٰی نواز کھوکھر بھی شامل ہیں۔ تاہم مفتاح اسماعیل نے شو میں شرکت کے حوالے سے تردید کی ہے۔

وی نیوز کو ان رہنماؤں کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام رہنما جلد ایک ہی یوٹیوب چینل پر مختلف پروگرام کرتے ہوئے نظر آئیں گے، جس میں سیاست کے علاوہ کچھ غیر سیاسی شوز بھی شامل ہیں۔

ذرئع کے مطابق تمام سیاسی رہنما ایک ہی پلیٹ فارم یعنی ایک ہی یوٹیوب چینل پر نظر آئیں گے جسے اگست میں شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس چینل پر سیاسی رہنما سیاست سے ہٹ کر بھی پروگرام پیش کریں گے۔

ماضی میں بھی فواد چوہدری، مصطفٰی نواز کھوکھر اور مصدق ملک ایک نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کر چکے ہیں، جب کہ مفتاح اسماعیل نے چند دیگر سیاسی رہنماؤں کا سیاسی رہنماؤں کے ساتھ مل کر ری امیجن پاکستان کے نام سے ایک نیا سلسلہ بھی شروع کیا تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل بھی اس یوٹیوب چینل پر پروگرام کریں گے تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ “عید سے قبل مجھے پروگرام کرنے کی دعوت دی گئی تھی جس کے جواب میں میں نے کہا تھا کہ میں سوچ کر بتاؤں گا، میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔”

واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حالات حاضرہ کے کچھ مشہور اینکرز حال ہی میں غیر سیاسی شوز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پرانے پروگرام سے دستبردارہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے