ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے

جمعہ 14 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کشمیر، خطہ پوٹھوہار،  شمال مشرقی جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، ‎اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محمکہ موسمیات کے مطابق ‎اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علا وہ آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کے پی کے میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ اور لکی مروت میں  آندھی،  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

پنجاب  کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ‎تاہم مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ‎کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ ‎تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم