آرمی چیف اور وزیر دفاع کا افغانستان سے شکوہ، دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کا عندیہ

ہفتہ 15 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشت گردی میں افغان شہریوں کی شمولیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔ امید ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔

افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے اعلامیے کے مطابق آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جمعہ کو کوئٹہ گریژن کا دورہ کیا اور ژوب واقعے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی۔

کوئٹہ گیریژن میں ژوب واقعے پر بریفنگ کے بعد جنرل عاصم منیر نے یہاں افواج پاکستان کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کو افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کی موجودگی پرشدید تحفظات اور تشویش ہے، کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد افغانستان سے آکر پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں جو نا قابل برداشت ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کی شمولیت کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کی کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی، اگر آئندہ دہشت گردی کا ایسا کوئی واقعہ ہوا تو افواج پاکستان کی جانب سے مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی افغان حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان برادر ہمسایہ ملک ہونے کا حق ادا کر رہا ہے اور نہ ہی دوحہ معاہدے کی پاسداری۔  انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔

خواجہ آصف نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ 50 لاکھ سے زائد افغانوں کو تمام تر حقوق کیساتھ پاکستان میں 40/50 سال سے پناہ میسر ہے، اس کے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دھشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔

’افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق نہیں ادا کر رہا اور نہ ہی دوحہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔۔۔ یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی. پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے تمامتر وسائل بروئے کار لائے گا۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سورینج کوئلہ کان حادثہ: بلوچستان حکومت کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی معاونت کا اعلان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری

بے بنیاد الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حق محفوظ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انتباہ

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین