کراچی: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ پکڑلیا

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے نے کراچی میں مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ٹریول ایجینسی چلانے والے ایک گروہ کو پکڑ لیا اور ان کے قبضے سے غیرقانونی طور پر استعمال ہونے والی مختلف اشیا برآمد کرلیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی کے گلشن اقبال کے علاقے میں مذکورہ جعلی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے پاس موجود پاسپورٹ اپنے اپنی تحویل میں لے لیے۔

گرفتار کیے گئے افراد کے نام محمد راحیل اور کاشف رضا ہیں جب کہ ان کے قبضے سے 250 پاسپورٹ برآمد ہوئے جنہیں ضبط کرلیا گیا۔

چھاپے کے دوران مختلف جعلی مہریں بھی برآمد کی گئیں۔ مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کا متعلقہ عدالت سے 4 دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان سے مزید انکشافات اور گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ