سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.4

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات  اور  اس کے گرد و نواح میں کوجمعہ کو زلزلہ  کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی زیر زمین گہرائی 203 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

چند روز قبل ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلہ کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان کی سرحدی پٹی میں بھی خوف ناک زلزلہ آئے گا تاہم اتھارٹیز کی جانب سے ان باتوں کی تردید کی گئی تھی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 7 اعشاریہ کی شدت کا زلزلہ 2005 اور 2013 میں آچکا ہے اس لیے اتنی شدت کے زلزلہ کی واپسی اتنی جلدی نہیں ہوسکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ میں جہاں زلزلہ آیا وہاں ماضی قریب میں اتنا بڑا زلزلہ نہیں آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار