نوجوان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ہاتھ ملانے سے انکار : اصل معاملہ کیا ہے؟

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعظم شہباز شریف نے 18 جولائی 2023 کو یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو پروگرام کے تحت اسلام آباد میں پہلی اسپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح کیا ۔

اس افتتاحی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کو طالبعلموں سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک طالبعلم شہباز شریف سے ہاتھ ملائے بنا ہی آگے بڑھ جاتا ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

جہانزیب نامی صارف نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کٹھ پتلی ویزراعظم شہباز شریف کے لیے باعثِ شرمندگی ہے کہ ایک نوجوان نے ان سے مصافحہ نہیں کیا اور سلام ہے اس نوجوان کو جو وزیراعظم کے سامنے اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کی ہمت رکھتا تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویزاعظم شہباز شریف کے لیے نہیں بلکہ کوچز اور سپورٹس اکیڈمی کے لیے باعثِ شرمندگی ہے کہ اس نوجوان نے وزیراعظم سے مصافحہ نہیں کیا۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کھلاڑی کو ٹیم سے نکال دینا چاہیئے، پہلے اس کی تربیت درست کرنی چاہیے اور پھر کسی ٹیم میں جگہ دینی چاہیئے۔

منصور احمد قریشی نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی بہادری نہیں بلکہ جہالت اور بد تمیزی ہے۔  اور اگر وزیراعظم شہباز شریف سے ہاتھ نہ ملانے پر خوش ہو رہے ہیں تو سابق وزیراعظم عمران خان کو گریبان سے پکڑ کر گرفتار کرنا بھی خوشی کی ہی بات تھی۔

چوہدری ساجد حسین نامی صارف نے کہا کہ مخالفین سے لاکھ اختلافات ہوں لیکن یہ بد لحاظی اور بد اخلاقی کی انتہا ہے اور ایسے رویے پر اس نوجوان کو ٹیم سے فوری طور پر الگ کر دینا چاہیے کیونکہ سپورٹس میل جول کی تربیت دیتی ہے نفرت کی نہیں۔

ٓایک صارف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کے یہ انہی کے بوئے ہوئے نفرت کے بیج ہیں جو اب پھل دینے لگے ہیں۔

وی نیوز نے جب اس معاملے پر پی ایم آفس سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نے جان بوجھ کر مصافحہ کرنے سے انکار نہیں کیا بلکہ وہ تصویر بنانے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار تھا۔

پی ایم آفس کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں بدمزگی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، اور نہ ہی کسی نے نوجوان کے مصافحہ نہ کرنے کا نوٹس لیا اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟