ایڈووکیٹ عبدالرزاق قتل کیس، سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کوئٹہ کے ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر قتل کیس میں نامزدگی کے خلاف درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مقدمے کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل ہو گیا۔

جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہربینچ میں شامل ہو گئے۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو24 جولائی، صبح ساڑھے10بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

24جولائی  کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کرنا تھی۔ بینچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔
اب جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔

 ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر قتل کیس میں عمران خان کو کیوں نامزد کیا گیا؟

6 جون کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر جاں بحق ہوگئے تھے۔ ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے کیس میں درخواست گزار تھے۔

ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواست میں عمران خان کےخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی تھی، جس کی سماعت 7 جون کو ہونا تھی۔

ایڈووکیٹ عبدالرزاق  شر کے قتل کے اگلے ہی روز ان کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نامزد کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمے کے مطابق مدعی سراج احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے والد نے عمران خان کے خلاف ہائیکورٹ میں پیٹیشن دائر کی ہوئی تھی اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ انہیں عمران خان اور ان کی پارٹی کے افراد نے اسی رنجش کی بنیاد پر قتل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے