پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرلی ۔ 15سال بعد کسی پاکستانی کھلاڑی نے عالمی جونیئرزسکوائش چیمپئین شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان میلبورن، آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی عالمی جونئیر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
حمزہ خان نےکوارٹر فا ئنل میں ملائشین حریف جوئی چوان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جبکہ سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ فرنچ حریف میل وِل شانی ایمانکیو سے ہوا۔
حمزہ خان نے سیمی فائنل میں اپنے حریف کو واضح مارجن سے شکست دے کرعالمی جونیئرسکوائش کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
واضح رہے کہ حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائیٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔
حمزہ خان اِس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ نوجوان کھلاڑی فائنل میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرے گا۔