اسرائیل میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل میں عدالتی اصلاحات بل کے خلاف حتمی ووٹنگ کے موقع پرلاکھوں لوگ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، کیونکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت نے چند دن پہلے عدالتی اصلاحات پر مبنی ایک بل کی ابتدائی منظوری دی تھی، جس کے خلاف حتمی ووٹنگ کے موقع پر مظاہروں میں شدت آگئی اور تقریباً ساڑھے 5 لاکھ مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوسٹ نے ہفتے کے روز کہاکہ 10 ہزار اسرائیلی فوج کے ریزرو اہلکاروں نے اعلان کیاکہ اگر عدالتی ترامیم منظورہو گئیں تو وہ مزید خدمات نہیں دیں گے، جبکہ مجوزہ ترامیم کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین پورے اسرائیل میں سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعلان اسرائیلی فضائیہ کے ایک ہزار سے زائد ارکان، جن میں سیکڑوں پائلٹس بھی شامل ہیں، کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ اگرحکومت ان ترامیم کو آگے بڑھاتی ہے تو وہ اپنی ریزرو سروس معطل کر دیں گے۔

مجوزہ ترامیم کے خلاف نکلنے والے مظاہرین کو اسرائیلی سکیورٹی سروسز کے سابق سربراہوں، فوج اور انٹیلی جنس کے سابق جرنیلوں کی حمایت حاصل ہے۔ ان رہنماؤں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے نام اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ اسرائیل میں فوج اور سیکیورٹی کو پہنچنے والے دردناک دھچکے کے ذمہ دار آپ خود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپ کی قیادت اسرائیل میں جمہوریت کو پہنچنے والے نقصان کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے، عدالتی ترامیم کو اپنانے پر زور دے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ مجوزہ عدالتی ترامیم کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے لاکھوں کی تعدادمیں مظاہرین ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ریلیوں کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

بل کے خلاف اسرائیلی اپوزیشن نے بھی رد عمل کا اظہار کیا ہے کہ اس کا مقصد عدلیہ کو کمزور کرنا اور سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم کرنا ہے۔

عدالتی اصلاحات کا بل ہے کیا؟

اسرائیلی حکومت کے عدالتی اصلاحات بل میں ایسی تجاویز شامل ہیں جو پارلیمنٹ کواکثریت سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم کرنے کی اجازت دے گا، نیز پارلیمنٹ کو ججوں کی تقرری کا حتمی اختیار دے گا اور سپریم کورٹ کو حکومتی فیصلوں کو کالعدم کرنے سے روکے گا۔ حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ یہ بل غیر منتخب ججوں کے اختیارات کو کم کرنے کے لیے درکار ہے، جبکہ اپوزیشن کے مطابق حکومت عدالتی اصلاحات اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حبا بخاری کو تھپڑ کیوں مارا؟ صبا حمید کا حیران کن انکشاف

ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی، آسیان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جیفرے ایپسٹین کے سائنسدانوں سے کس نوعیت کے تعلقات تھے؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے