عمران خان کا منگل کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وہ منگل کو ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عمران خان کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے اور پولیس کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کو منگل کی صبح  گرفتار کر کے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں۔ بعد ازاں اسٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او) بنی گالہ نے سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ الیکشن کمیشن کے ورانٹ گرفتاری بھی پہنچائے جسے ان کی لیگل ٹیم نے وصول کیا۔

اس تناظر میں بنی گالہ عمران خان کی زیر صدارت لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا جس ڈاکٹر بابر اعوان، شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور دیگر وکلا شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان منگل کو ہائی کورٹ میں پیشی دینے کے بعد الیکشن کمیشن پہینچیں گے۔

لیگل ٹیم کا آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی اقدمات بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے