شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز شیڈول

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کی تصدیق کردی ہے۔

پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ بھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا جبکہ کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔

پاکستانی ٹیم 17 اگست کو سری لنکا پہنچے گی اور 19 سے 21 اگست تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کرے گی۔ ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی