پشاور ہائیکورٹ: اسد قیصر اور انور تاج کی عبوری ضمانت منظور، رنگیز خان کی گرفتاری پر چیف جسٹس برہم

جمعہ 4 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق رکن اسمبلی انورتاج کی  پُرتشدد احتجاج اور توڑپھوڑ کے مقدمات میں 15 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے دوسری جانب چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے رنگیز خان کی مبینہ گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے آج ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر پہنچ گئی۔ اسد قیصر گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں محصور ہو گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے ان کے وکلا نے درخواست کی ہے کہ عدالت ایبٹ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے، وہ پہلے ہی عدالتی ضمانت پر ہیں۔ انہوں نے ایبٹ آباد ہائیکورٹ سے 7 اگست تک ضمانت لی ہوئی ہے۔

اسد قیصر کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے ان کے ساتھی رنگیز خان کو گرفتار کیا لیکن اب گرفتاری سے مکر گئی ہے، اگر  انہیں پولیس نے گرفتار نہیں کیا تو پھر کس نے گرفتار کیا ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں درخواست گزاروں کیخلاف 6 مقدمات درج ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رنگیز خان کی عدالت سے مبینہ حراست اور دیگر رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاری پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ چھٹی پر ہونے کے باوجود عدالت پہنچ گئے اور رنگیز خان کو آدھےگھنٹے میں عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے صوبائی ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ پولیس ضمانت پانے والے ملزموں کو کیسے حراست میں لیتی ہے۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل عامر جاوید نے بتایا کہ

رنگیز خان کو عدالت سے باہر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے عدالتی استفسار پر مزید بتایا کہ مذکورہ رہنما کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا، ہوسکتا ہے کسی اور ادارے نے حراست میں لیا ہو۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت سے ریلیف ملنے کے بعد کسی کو گرفتار کرنا عدالت کی توہین ہے۔

جس نے بھی گرفتار کیا ہے آدھے گھنٹے میں عدالت میں پیش کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟