رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے پہلے روز ہی 46 کروڑ روپے کما لیے

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تامل سُپراسٹار رجنی کانت کی فلم جیلر، ریلیز کے پہلے روز ہی صرف بھارت سے 13 کروڑ (452564343 پاکستانی روپے) کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے، یہ اعداو شمار صرف ایڈوانس بکنگ کے ہیں جبکہ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ فلم پہلے روز 50 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ’جیلر‘ نے دنیا بھر سے ریلیز کے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ سے 19 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

تامل فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم ’جیلر‘ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ بھارت سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کے سنیما گھروں میں آج سُپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ریلیز ہوئی ہے جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔

سوشل میڈیا پر بھی جیلر کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور رجنی کانت کا نام مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ فلم میں جیکی شروف نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ خُوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیا بھی فلم کا حصہ ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیلر ریلیز کے پہلے روز ہی صرف بھارت سے 13 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اس فلم نے دنیا بھر سے ریلیز کے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ سے 19 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیما گھروں کے باہر صبح سے ہی شائقین کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں جبکہ سنیما گھروں کے باہر رجنی کانت کے بینرز تھامے مداحوں نے خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور آتش بازی بھی کی۔

تامل تاڈو میں تھلائیوا کہلانے والے رجنی کانت کی 200 کروڑ کی لاگت سے بننے والی فلم ’جیلر‘ کی ریلیز پر تامل ناڈو اور کرناٹک میں 2 بڑی کمپنیوں نے عام تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی