کس گانے کو شاہ رخ خان نے فلم میں شامل کرنے کے لیے 3ہفتے تک سوچا؟

پیر 17 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم چنئی ایکسپریس کا گانا’لنگی ڈانس‘شاہ رخ خان کو پسند نہیں تھا اور اس گانے کو فلم میں شامل کرنے کے لیے انہوں نے 3ہفتوں کا وقت لگایا۔

بھارتی میوزک پروڈیوسر،ریپر،گلوکار اور اداکار ہنی سنگھ نےایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے پہلی بار روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چنئی ایکسپریس‘میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ان سے اپنے ہٹ گانے’انگریجی بیٹ‘ ہی کی طرح کا گانا فلم ’چنئی ایکسپریس‘کے لیے بھی بنانے کا کہا۔

ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان سے جب ’انگریجی بیٹ‘ کی طرز کا گانا بنانے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ گانے کا بہت ہٹ ہونا ہے۔

گلوکار ہنی سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ وہ ’انگریجی بیٹ‘ کی طرز کا گانا نہیں بنائیں گے لیکن ایک نمبر گانا بنائیں گے۔

انہوں نے جب شاہ رخ خان کی فلم’چنئی ایکسپریس‘کے لیے گانا لنگی ڈانس بنایا تو وہ شاہ رخ خان کو پسند نہیں آیا۔

 ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے اس بات کے لیے 3ہفتے کا وقت لگایا کہ وہ اس طرح کے گانے کو گانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ فلم’چنئی ایکسپریس کے لئے گانا’لنگی ڈانس‘ہنی سنگھ نے لکھا اور کمپوز کیا تھا اور اس گانے کے ذریعے انہوں نے تامل سپر اسٹار رجنی کانت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

فلم’چنئی ایکسپریس‘کی کہانی ایک ایسے لڑکے(راہول) کے گرد گھومتی ہے جو اپنی دادی سے کیے گئے وعدے کے مطابق ٹرین میں دادا کی راکھ کو رامییش ورم بہانے کے لیے لے کرجاتا ہے۔اسی ٹرین میں اس کی ملاقات گھر سے بھاگی ہوئی لڑکی(مینہ مہ) سے ہوتی ہے جس کے بعد اس لڑکے کی زندگی میں مشکلات پیدا ہونا شروع ہوتی ہیں۔

اس فلم میں شاہ رخ خان (راہول)کے کا کردار جبکہ دیپکا پڈوکون(مینہ مہ) کا کردار ادا کرتی ہے۔

یہ فلم 2013میں ریلیز کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی مڈٹرم انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے، کانگریس پر کنٹرول کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پنجاب میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں اضافے پر برہمی، مریم نواز کی پولیس کو 4 ہفتوں کی مہلت

رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ کی دھوم، دنیا بھر میں کمائی 541 کروڑ روپے تک پہنچ گئی

’غیر ملکی سیاست دان فرانس کے حالات پر سیاست کر رہے ہیں‘ ٹرمپ، نیتن یاہو سمیت دیگر کو میکرون کا کرارا جواب

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

ویڈیو

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟