محبت کا عالمی دن: عشق کی داستانیں جو امر ہوگئیں

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویلنٹائن ڈے محبت کے اظہار کاعالمی دن ، اس دن لوگ تحائف، پھول اور کارڈز کے ذریعے ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ تاریخ محبت کی لازوال داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ محبت کی ان داستانوں کی آج تک مثالیں دی جاتی ہیں چاہے وہ رانجھے کا ہیر کے لئے عشق ہو یا رومیو کا جیولیٹ کے لیے پیار، محبت کے عالمی دن پر تاریخ کی ان کہانیوں کا ذکر لازمی ہے۔

شاہجہان  اور  ممتاز

شاہ جہاں اور ممتاز :

شاہ جہاں ہندوستان کا پانچواں مغل بادشاہ تھا اور ممتاز اس کی بیوی تھی۔ تاریخ کی کتابیں بتاتی ہیں کہ شاہ جہاں ممتاز سے بے حد محبت کرتا تھا یہی وجہ ہے کہ  سلطنت کے ہر معاملے میں ممتاز ان کے شانہ بشانہ رہتی تھی۔ تاہم، جب ممتاز ان کے چودھویں بچے کی پیدائش کے دوران فوت ہوئی تو اس سے اپنی محبت کے ثبوت کے طور پر شاہجہاں نے تاج محل کی تعمیر کا حکم دیا، جسے تاریخ میں محبت کی سب سے بڑی علامتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ملکہ وکٹوریہ اور پرنس البرٹ:

ملکہ وکٹوریہ اور پرنس البرٹ کی محبت کی کہانی ایک سیاسی ڈیل کے ذریعے ہونے والی شادی سے شروع ہوئی تھی۔ تاہم، دونوں میں ایک دوسرے کے لیے گہری محبت پیدا ہوگئی۔ ان کی محبت کی داستان ان خطوط میں پوشیدہ ہے جو انہوں نے ایک دوسرے کو لکھے۔ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ شہزادہ البرٹ کی موت کے بعد، ملکہ وکٹوریہ نے اپنی ساری زندگی سوگ میں گزاری۔

ملکہ وکٹوریہ اور پرنس البرٹ

کلیوپیٹرا اور مارک انٹونی:

کلیوپیٹرا اور مارک انٹونی کے رومانس کو شیکسپیئر کے ایک ڈرامے میں دکھایا گیا تھا اور یہ اب تک کی سب سے مشہور محبت کی کہانیوں میں سے ایک ہے۔ ایک ایسا رشتہ جس نے تاریخ کا دھارا ہی بدل دیا، ان کی محبت کا اختتام انٹونی اور کلیوپیٹرا کی خودکشی کے ساتھ ہوا۔

ہیر رانجھا:

ہیر رانجھا پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کئی المناک رومانوی داستانوں میں سے ایک ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ان کی محبت کی داستان کا اختتام ان کی شادی کے دن ہوا جب ہیر کو کھانے میں زہر ملا کہ دیا گیا ، اس صدمے کو برداشت نہ کرتے ہوئے رانجھا بھی زہر کھا کر اپنے جان دے دیتا ہے۔

گریس کیلی اور پرنس رینیئر:

گریس اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں ہالی ووڈ اداکارہ تھیں جبکہ پرنس رینیئر موناکو کے حکمران تھے۔فلمی ستارے سے حقیقی زندگی کی شہزادی میں تبدیل ہونے والے دونوں زندگی بھر ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔ شہزادی گریس کا انتقال 1982 میں ایک کار حادثے میں ہوا جس کے بعد شہزادہ رینیئر نے کبھی دوسری شادی نہیں کی۔ 2005 میں جب وہ 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تو انہیں اپنی اہلیہ کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

گریس کیلی اور پرنس رینیئر

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات: کیا ن لیگ سیاسی برتری برقرار رکھ سکے گی؟

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟