شمالی وزیرستان، دو مختلف واقعات میں 7دہشتگرد ہلاک

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان میں دو مختلف واقعات میں کالعدم تنظیم کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم زیر حراست ملزمان کو میران شاہ سے بنوں منتقل کر رہی تھی کہ اس دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ان کے اپنے تین ساتھی ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے  حملہ آور 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، دہشتگردوں کے کچھ ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، یہ واقعہ میران شاہ کی بائی پاس روڑ پر پیش آیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اپنے ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے، ہلاک دہشت گرد تھانہ کینٹ پر دستی بم حملے اورکانسٹیبل افتخار کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ