پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے رہائی پاتے ہی دوبارہ گرفتار، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

پیر 14 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیل حکام کے مطابق سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کو زیر حراست رکھنے کے آرڈرز کی میعاد پوری ہونے پر رہا کیا گیا لیکن نیب نے ایک اور کیس میں پرویز الٰہی کی گرفتاری ڈال دی اور دوبارہ گرفتار کر لیا، نیب لاہور کی ٹیم اڈیالہ جیل سے پرویز الٰہی کو لے کر جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی پہنچ گئی، جہاں عدالت نے سماعت کے بعد ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

چوہدری پرویز الٰہی کو سیشن کورٹ راولپنڈی میں پیش کیا، پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب راولپنڈی کی پراسیکیوشن ٹیم نے پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ پر دلائل دیے اور 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو اوپر لانے کے بجائے گاڑی میں ہی حاضری لی جائے جس پر وکالت نامے پر دستخط اور حاضری گاڑی میں ہی لے لی گئی۔

 عدالت نے نیب پراسیکیوشن کے دلائل پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جو تفتیش کرنی ہے متعلقہ عدالت سے راہداری ریمانڈ کی جگہ جسمانی ریمانڈ لے کر کی جائے، لاہور کا چند گھنٹوں کا سفر ہے تو 2 دن کا ریمانڈ کیوں چاہیے؟

جس کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا فٹبال ایسوسی ایشن پر غیر ملکی ریفریز کو ’جنسی خدمات‘ فراہم کرنے کے الزامات

رونالڈو کی اہلیہ جارجینا روڈریگز کون ہیں؟ عام زندگی سے عالمی شہرت تک کیسے پہنچیں؟

ٹیلر سوئفٹ کے عروسی لباس کا راز برقرار، برائیڈل فیشن برانڈز نے تیاری شروع کردی

جوہانسبرگ میں پانی کا بحران سنگین، روزانہ 65 کروڑ 50 لاکھ لیٹر پانی ضائع

طالبان کی تعلیمی پابندیاں، پانچ برسوں میں 24 لاکھ افغان لڑکیوں کا مستقبل تاریک ہوا

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے