پرویز الٰہی اور شیخ رشید کے اب تک ڈٹے رہنے پر حیرت ہوئی ہے، عمران خان

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چھوڑ جانے والے دیرینہ ساتھیوں پر پہلی مرتبہ کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ان ساتھیوں کے لیے کیا کچھ نہیں کیا لیکن وہ نہ صرف انہیں چھوڑ گئے بلکہ ان کے خلاف باتیں بھی بنا رہے ہیں۔

بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  عمران خان نے کہا کہ پرویز الٰہی اور شیخ رشید کے اب تک ڈٹے رہنے پر انہیں حیرت ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے محمود خان کے جانے کا بڑا صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’پرویز خٹک کو میں نے پرویز خٹک بنایا، وہ ایک رکن قومی اسمبلی تھے میں نے انہیں وزارت عالیہ اور وزارت دفاع دی لیکن اب جانے کے بعد وہ جس طرح کی گفتگو کر رہے ہیں مجھے ان سے ایسی امید نہیں تھی‘۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت کنفیوز ہے کیوں کہ یوٹرن لینے کے لیے حوصلہ چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ان سے نہیں ٹوٹی تو وہ ملک توڑنے کی حد تک آگئے ہیں تاہم مجھے لگتا ہے کہ نگراں حکومت آنے کے بعد حالات بدل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’اب وکلا کو لے کر آرہا ہوں، جو کرپٹ لوگ تھے وہ سب  سے پہلے پارٹی چھوڑ کر چلے گئے‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ چھوڑ کر گئے وہ سب واپس آنے کے لیے رابطہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان ُبزدار اور ان کے خاندان پر دباؤ ڈالا گیا تھا اس وجہ سے وہ پارٹی سے الگ ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے