کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف ساؤتھ زون پولیس نے انٹیلی جینس بیسڈ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے، انمول، پنکی اور ڈاکٹر بلوچ گینگز سمیت 15 منشیات سپلائیرز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ساوتھ زون پولیس نے انٹیلی جینس کلیکشن کے تحت باقاعدہ نشاندہی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان کیا، انمول، پنکی اور ڈاکٹر بلوچ گینگز سمیت مختلف سپلائیرز کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے پوش علاقوں میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات آئس، کرسٹل، چرس اور نشہ آور ادویات برآمد کی گئی ہیں، گرفتار ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے سے رابطے کرتے تھے اور مختلف اقسام کی منشیات سپلائی کرتے تھے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں منشیات سپلائی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈوان جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ زون پولیس ایسے جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے انتہائی پرعزم و مستعد اور ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔