بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص شہید ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، شہید ہونے والے شخص کی شناخت محمد غیاث کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ کھیتوں میں گھاس کاٹنے والی 3 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنی سرحدوں پر امن کا خواہاں ہے، مگر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔