بلوچ لوک گلوکار کے وائرل گانا سے بنے گا پنجرہ پل

جمعہ 25 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک گیت وائرل ہورہا ہے جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لوک گلوکار گل میر جمالی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پنجرہ پل  کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا گانا اس قدر وائرل ہوا کہ نگراں وزیر اعظم نے پل تعمیر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پنجرہ پل کی تعمیر نو کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ بہت جلد بلوچستان کے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ

نگراں وزیر اعظم کی پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف رفیع اللہ ملک نے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ سے ہمیں یہی اچھی توقع ہے، آپ بلوچستان کے باسی ہیں، یہاں کی حالت ڈھکی چھپی نہیں

سید عابد شاہ نے کہا کہ کاکڑ صاحب اب بلوچستان کی واحد امید آپ ہی ہیں۔

https://twitter.com/abidshah076/status/1694944498248516079

ایکس پر ایک دوسرے صارف فخر عالم خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اچھا اقدام، بلوچستان پاکستان کا سب سے نظر انداز صوبہ ہے۔ گوادر کے لوگوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولت کی اشد ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سمندری خود مختاری کا تنازعہ : تائیوان کی جانب سے چینی بحری بیڑے کی پیشقدمی روکنے کے لیے جنگی جہاز روانہ

اب کام بھی ہوگا اور بچوں کی دیکھ بھال بھی : مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری اداروں میں جدید ڈے کیئر سنٹرز قائم

امریکی ملازمت کے ویزوں میں بھارتی فراڈ کے ریکارڈ قائم: زیادہ تر درخواستیں اور ڈگریاں جعلی نکلیں

آزاد کشمیر: مطالبات کی ریکارڈ منظوری کے باوجود احتجاج، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا سامنے آگیا

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ویڈیو

گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری، 24 نشستوں پر 400 سے زائد امیدوار میدان میں

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

جسمانی معذوری رکاوٹ نہ بن سکی، فنکار نے خوابوں کو رنگوں میں ڈھال دیا

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ