نگراں وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے اسلام آباد میں کل ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں شہریوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت متوقع ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے کل اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں اور صارفین کے بِلوں پر ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے. وزیرِ اعظم نے وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اس اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بلوں کی مد میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بجلی  کے بلوں سے تنگ مظاہرین کی جانب سے کسی شدید ردعمل کے خدشے کے ہیش نظر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی  یعنی آئسیکو نے پولیس کی خدمات طلب کر لی ہیں۔

ملک بھر کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں بجلی کے بلوں پر عوامی احتجاج بڑھتا جارہا ہے جس کے پیش نظر آئیسکو حکام نے اپنے دفاتر اور تنصیبات کے تحفظ کے لیے  سینٹرل پولیس آفس راولپنڈی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

آئیسکو کے سپرنٹنڈنگ انجینئر، آپریشن سرکل سٹی، کی جانب سے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صارفین جتھوں کی شکل میں آئیسکو دفاتر کا نہ صرف رخ کررہے ہیں بلکہ بجلی کے معاملے پر احتجاج اور مظاہرے بھی۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا ٹویٹ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر میں نے اتوار کو وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی اور صارفین کو بجلی کے بلوں میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں