9 مئی واقعات: فردوس شمیم نقوی سمیت 2 ملزمان کی ضمانت منظور

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں نامزد پی ٹی آئی کے رہنماؤں فردوس شمیم نقوی سمیت 2 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

کراچی کے ٹیپو سلطان تھانے میں درج ہونے والے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت 2 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

عدالت نے دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ایک ملزم کی 2 ، 2 درخواستیں دائر کی گئیں، پہلے درخواستوں کا مسئلہ حل کریں، پھر ضمانت کا فیصلہ کریں گے۔

عدالت کی جانب سے 17 ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو 14 مئی کو ان کے خلاف درج مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ریلی نکالنے پر فردوس شمیم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘