بجلی کے بلوں پر احتجاج فسادات میں تبدیل ہوسکتا ہے، ایم کیو ایم کا خدشہ

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم کیو ایم پاکستان نے بجلی کے بلوں پر ہونے والے احتجاج کے فسادات میں تبدیل ہونے کے خدشہ کا اظہارکیا ہے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے کراچی میں بجلی کے بحران کی پہلے ہی نشاندہی کردی تھی، بڑھتے ہوئے بجلی کے نرخ کے باعث لوگ باغی ہورہے ہیں اور سول نافرمانی کی طرف جاسکتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بلوں پر ریلیف کے لیے فوری اقدامات کرے، کہیں یہ احتجاج فسادات میں تبدیل نہ ہوجائیں، ایم کیو ایم نے کراچی میں بجلی بحران کے خدشے کی نشاندہی پہلے ہی کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان فوری انتخابات چاہتی ہے کیونکہ ان بحرانوں سے نکلنے کا راستہ صاف شفاف انتخابات ہی ہیں، مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے معاملے پر اگر انتخابات کی تاریخ میں چند ہفتوں کا فرق آرہا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے، ملک تیزی سے انارکی کی طرف جا رہا ہے اور غریب عوام بجلی کے بلوں کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں 48 فیصد تک ٹیکس شامل ہے، بل میں 13 قسم کے ٹیکسز ہیں، لوگ پریشان ہیں اور ملک سول نافرمانی کی جانب جا رہا ہے، لوگوں میں بغاوت کا رجحان آرہا ہے لوگ باغی ہوتے جا رہے ہیں۔ اگر یہی رجحان رہا تو اسٹیٹ کے اندر اسٹیٹ بن جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 شدت پسند ہلاک

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

میراتھن ریکارڈ ہولڈر سیباسشین ساوے کا کینیا میں فقید المثال استقبال، انعامات کی بارش

اینڈومیٹریوسس: خواتین کی تکلیف دہ بیماری کی اب تشخیص جلد ممکن

ویڈیو

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی