استحکام پاکستان پارٹی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی فری کرے گی، فردوس عاشق

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا دو بھر ہو چکا ہے، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی فری کرے گی۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے اوپر سے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ موجودہ حالات نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ حالیہ بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں، آمدن سے زیادہ بل آنے کی وجہ سے لوگوں کا جینا دشوار ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستانی پارٹی عوام دوست جماعت ہے، ہم نے عوام کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ یقین ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام اس دوستی کے ہاتھ کو ضرور تھامیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام اور استحکام پاکستان پارٹی مل کر ترقی کا یہ سفر طے کریں گے۔ ہماری جماعت عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے بنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فی گھرانہ 300 یونٹ تک فری بجلی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ غریب عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے بہت سے منصوبے ہیں۔

انہوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب