’کے پی آپ کو چھوڑ رہا ہے، روک سکو تو روک لو‘، پرویز خٹک کا عمران خان کو چیلنج

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سالہ دور میں ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔ عمران خان فرعون کا روپ دھار چکے تھے، وہ ملک کے تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتے تھے۔

کاغان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ میں عمران خان سے لڑتا رہا مگر وہ ان کی کام کرنے کی نیت نہیں تھی۔ ہماری مرکز اور صوبے میں حکومت رہی مگر افسوس کہ ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے نوشہرہ کے بعد کاغان میں جلسہ کیا ہے، اس موقع پر چیف آف کاغان سید مزمل شاہ اپنے بیٹے سابق صوبائی وزیر سید احمد شاہ، خاندان اور علاقہ کے لوگوں سمیت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شامل ہوگئے۔

پرویز خٹک نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فرعون ذہنیت والا شخص کہتا تھا جس کو جی کرتا ہے چلا جائے فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ یہ صوبہ اب آپ کو چھوڑ کر جا رہا ہے، روک سکتے ہو تو روک لو۔

پرویز خٹک نے کہاکہ ہم نے نئی پارٹی بنائی ہے، اس کا اپنا نعرہ اور منشور ہے جس کو صوبے سمیت پورے پاکستان تک پہچائیں گے۔ نوشہرہ سے شروع ہونے والا سفر اب رکے گا نہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ کاغان ناران سیاحتی مرکز ہیں، پورے ملک سے لوگ یہاں آتے ہیں، اس لیے یہاں کے مقامی لوگوں پر ’کے ڈی اے‘ کے جانب سے بے جا ٹیکس ختم کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ میں موجودہ بلدیاتی نظام کے خلاف تھا، ہم اقتدار میں آکر بلدیاتی نظام کو بہتر کریں گے۔ بیوروکریسی کو عوام کا خادم بننا پڑے گا اس لیے یہ خود کو بادشاہ نا سمجھے، ’ٹھیک طریقے سے اپنا کام کرے ورنہ مجھے ٹھیک کرنا آتا ہے‘۔

ہمارا نعرہ امن، ترقی اور خوشحالی ہے، محمود خان

اس موقع پر محمود خان نے کہاکہ ہمارا نعرہ امن، ترقی اور خوشحالی ہے، ملک میں امن ہوگا تو ترقی آئے گی اور ترقی سے پوری قوم خوشحال ہوگی۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہے، اس کے علاوہ عمران خان کی کابینہ میں وزیر دفاع کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

پرویز خٹک کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں ہوا کرتا تھا مگر سانحہ 9 مئی کے بعد انہوں نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے