پی ایس ایل: کراچی کنگز کی مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ 4 وکٹوں سے کامیاب

جمعرات 16 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 4 وکٹوں سے ہرادیا۔

ٹام کرن نے کراچی کنگز کے شعیب ملک کو انیسویں اوور کی دوسری گیند پر فاتحانہ چھکا مار کر اسلام آباد یونائیٹد کو ایونٹ کی پہلی فتح سے ہمکنار کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے 174 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 وکٹیں گنواتے ہوئے 19ویں اوور میں عبور کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ کراچی کی جانب سے حیدر علی 59 اور شرجیل خان 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس، محمد وسیم اور ٹام کرن نے دو دو جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ لی۔

جواب میں اسلام آباد نے 18.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔  اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو 58 اور اعظم خان 44 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

کراچی کی جانب سے محمد عامر اور محمد موسیٰ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آٹھویں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ اس سے قبل کراچی کنگز پشاور زلمی سے اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا