پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، 2 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا جبکہ اس سلسلے میں کی گئی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن فیز 4 میں دہشت گردوں کے ایک گروہ  کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا اور کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 6 ساتھی فرار ہوگئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد پولیس پر حملہ، ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کا منصوبہ بنانے میں مصروف تھے کہ انہیں جا لیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، ہینڈ گرنیڈ، خنجر، فوجی وردیاں، بیٹری سیل سمیت دیگر چیزیں بھی برآمد ہوئیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس و عوام پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ماہ بھی جے یو آئی ورکرز کنونشن پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں