سی ٹی ڈی نے پنجاب کو بڑی تباہی سے بچا لیا، 21 خطرناک دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’سی ٹی ڈی‘ پنجاب نے دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے 9 اور داعش کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 21 دہشت گرد گرفتار لیے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لاہور، نارووال، ڈی جی حان، راولپنڈی جہلم، مظفر گڑھ ، گوجرانوالہ، سرگودھا، لیہ، اٹک اور ساہیوال سے گرفتار دہشت گرد خطرناک منصوبہ بنا رے تھے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، پر ائما کارڈ، ڈیٹو نیٹر، آئی ای ڈی بم، حفاظتی فیوز، ہینڈ گرنیڈ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت شاہد، امین، گل رحمان، آزاد، اسحاق، اعجاز، جاوید، مدثر، اقبال، عیسیٰ، شہباز اور سیف وغیرہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 700 کومبنگ آپریشنز کے دوران 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کومبنگ آپریشنز میں 29 ہزار 829 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp